7 دسمبر، 2010، 2:02 PM

پاکستان

کوئٹہ میں ہونے والے ایک حملے میں بلوچستان کے وزير اعلی بال بال بچ گئے ہیں

کوئٹہ میں ہونے والے ایک حملے میں بلوچستان کے وزير اعلی بال بال بچ گئے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں حملہ آور ہلاک اور چار پولیس اہلکاروں سمیت نوافراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بلوچستان کے وزير اعلی بال بال بچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں حملہ آور ہلاک اور چار پولیس اہلکاروں سمیت نوافراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بلوچستان کے وزير اعلی بال بال بچ گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ منگل کی صبح گیارہ بجے کے قریب زرغون روڈ پر واقع سریاب پھاٹک پر ہوا اور وزیراعلٰی اس حملے میں محفوظ رہے۔ تاہم ان کے قافلے میں شامل وہ گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی جس پرجیمر نصب تھا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی ہے ۔

پولیس کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی پر ہونے والا حملہ خودکش تھا اور جائے واردات سے ایک دستی بم کے علاوہ خودکش حملہ آور کے جسم کے مختلف اعضاء بھی ملے ہیں۔

News ID 1206069

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha